پاکستان کے لیجنڈ طارق عزیز انتقال کرگئے

مشہور ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق طارق عزیز جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد انائونسر تھے۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستانسے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کو حاصل ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔جو پہلے 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے