پاک فوج کی گاڑی الٹ گئی، لیفٹنٹ کرنل شہید، میجر اور سپاہی زخمی

گوادر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے لیفٹیننٹ کرنل شہید جبکہ میجر اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق ٗ میجر شہباز اور سپاہی نواز کے ہمراہ گاڑی میں کراچی سے تربت جا رہے تھے وہ جسے ہی اور ماڑہ کے علاقے بسول پہنچنے تو گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق مو قع پر ہی شہید جبکہ میجر اور سپاہی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اورماڈہ نیول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ۔جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے