پب جی کی لت، دو نوجوانوں کی خودکشی

پب جی گیم کی لت، لاہور میں 2 نوجوانوں نے خود کشی کر لی، پنجاب پولیس کا پب جی اور دیگر آن لائن گیمز پر پابندی لگوانے کا فیصلہ، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بدنام ہو رہی آن لائن گیم پب جی نے پاکستان میں بھی مزید 2 جانیں لے لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 4 روز کے دوران 2 نوجوان نے ایک ہی طرز سے خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوان پب جی گیم کے شوقین تھے۔ لاہور کے علاقے جنوبی چھاونی سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان جوزف نے والد کی جانب سے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کر لی۔ جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ ہنجروال کے علاقے میں پیش آیا جہاں 16 سالہ زکریا نے بھی پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے