پنجاب، مزید 25 علاقے سیل، مویشی منڈی شہروں سے باہر لگانے پر غور

کوروناکے باعث مویشی منڈیاں شہروں سے باہرلگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نےصوبے کے مزید 25 علاقے سیل کرنے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز لاہور کے 8علاقوں کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی، پنجاب میں بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ مویشی منڈیاں شہروں سے باہر کم آبادی والے علاقوں میں قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئندہ چندروزمیں ایس اوپیزواضح کئے جائینگے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے