پنجاب حکومت کا سرکاری یونیورسٹیوں کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں تبدیلی کا نیا قانونی مسودہ تیارکرلیا گیا ہے، سنڈیکیٹ کو ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور ججز کے ماتحت کیا جائے گا، جبکہ وائس چانسلر سے سنڈیکیٹ کی چیئرمین شپ اور فیصلوں کا اختیار بھی چھین لیا جائےگا، وی سی کیخلاف پیڈا ایکٹ کا نفاذ ہوسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں کی خودمختاری ختم کرنے ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ 1973ء سے 2019ء تک کے تمام یونیورسٹیز کے ایکٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز کا ترمیمی قانون پنجاب اسمبلی منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ یونیورسٹیز ایکٹ میں تبدیلی کا مسودہ وزیر پنجاب ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے