پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن کا ترجمہ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی،نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کا ترجمہ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی، پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا، قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کوششوں کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام جامعات میں قرآن پاک کا مضمون پاس کرنا لازمی قرار دے دیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اب سے پنجاب کی تمام جامعات میں طلباء پر لازم ہو گا کہ وہ ترجمے کیساتھ قرآن مجید کے مضمون کو پاس کریں، ورنہ انہیں ڈگری نہیں ملے گی۔ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کا مضمون اسلامیات کے مضمون کے علاوہ بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے