چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک

چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور پاکستان سے سالانہ ایک لاکھ ٹن سے زیادہ ماربل کی درآمدات کرتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ژیامن سٹون ٹریڈنگ کمپنی کے جنرل منیجر فینگ ژی ہوا نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی نے جب پہلی مرتبہ پاکستان میں ماربل کے تاجروں سے کاروبار شروع کیا جس کے بعد چینی کسٹمرز پاکستان کے ماربل کے معیار سے انتہائی مطمئن پائے گئے تو ہم نے 150 ٹن ماربل کا برآمدی آرڈر دیا جو 6 کنٹینروں میں گذشتہ سال کے آخر میں چین پہنچا لیکن چین کے نانان فوجیاں صوبہ میں کوویڈ 19 کی وباء کی وجہ سے اس کو ڈسپلے نہ کیا جا سکا تاہم جب جون 2020ء میں اس کو ڈسپلے کیا گیا تو ہم ماربل کے معیار سے اتنے خوش ہوئے کہ ہم نے اسے ’’ریڈ ویلی‘‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماربل کا معیار بہترین ہونے کی وجہ سے چینی صارفین اس کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی دلچسپی کی وجہ سے چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے اور چین کی سالانہ درآمدات ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماربل کی تجارت میں اضافہ کیلئے میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ پاکستانی تاجروں کے ساتھ کاروباری تفصیلات طے کی جا سکیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے