چین کی بھارت کو ایک بار پھر دھمکی

چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے 59چینی ایپلیکیشنز پر پابندی پر شدید تشویش ہے، صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کا تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے، معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس اقدام سے بھارت کو نقصان ہوگا، اُس کے اپنے ہی مفاد کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی ہے جو اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے مودی سرکار کے مطابق 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے