ڈالر، پاونڈ ، ریال کا دباو برقرار، روپے کی قیمت میں کمی

کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا دباو،ْ برقرار رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر 164.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2 روپے اور سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں 30 پیسے کامزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خر ید 164.30 روپے سے بڑھ کر 164.50 روپے اور قیمت فروخت 164.60 روپے سے بڑھ کر 164.80 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 164 روپے سے بڑھ کر 164.30 روپے اور قیمت فروخت 164.50 روپے سے بڑھ کر 164.80 روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں2روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 180 روپے سے بڑھ کر 182 روپے اور قیمت فروخت 182 روپے سے بڑھ کر 184 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 203 روپے سے بڑھ کر 205 روپے اور قیمت فروخت 205 روپے سے بڑھ کر 207 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای کی قدر میں بھی 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 42.70 روپے سے بڑھ کر 43 روپے اور قیمت فروخت 43.20 روپے سے بڑھ کر 43.50 روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 43.70 روپے سے بڑھ کر 44 روپے اور قیمت فروخت 44.20 روپے سے بڑھ کر 44.50 روپے ہوگئی ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے