ڈاکٹریاسمین راشد نے قوم کوجاہل قرار دیا ہے تو کچھ غلط نہیں کہا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد نے قوم کوجاہل قرار دیا ہے تو کچھ غلط نہیں کہا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، بات رسوائی کی ہے لیکن یہی بات سچ ہے۔حسن نثار نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یونیورسٹیوں میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دینا وہ کام ہے جو 72سال پہلے ہوجانا چاہئے تھا، اس مہم میں جو بھی شامل تھا اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے،مغربی طورطریقوں میں ملاوٹ، جھوٹ، کرپشن اور دکھاوا نہیں ہوتا ہے۔وہ کرسمس چھوڑوعید پر سامان سستا کردیتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ناجائز منافع خوری کا سیزن ہی رمضان المبارک اور عیدیں ہوتی ہیں، وہ ہمیں خیرات میں ایمبولینسیں دیتے ہیں ہم ان کا قیمتی سامان بیچ کر ان کو بطور ویگن چلادیتے ہیں ایسا سندھ میں ہوا تھا۔ان کے کسی لیڈرنے کرپشن کر کے بیرون ملک جائیداد نہیں خریدیں، مغرب میں قبضہ گروپ نہیں ہوتے یہاں قبضہ گروپوں کے ہاتھوں قبرستان بھی محفوظ نہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے