ڈاکٹر نے اسلحہ تان کر سرجن کو آپریش پر مجبور کردیا

مریض کو آپریشن سے قبل مناسب طبی امداد نہ دینے پر سرجن نے آپریشن کرنے سے انکار کیاتو ڈاکٹر نے سرجن پر اسلحہ تان کر مریض کا زبردستی آپریشن کرا ڈالا ۔ پولیس نے ظالم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔ بتایاگیا ہے کہ ملک معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کو پتوکی میں واقع نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انور نےایک مریض کے مثانہ کے آپریشن کیلئے اپنے ہسپتال بلوایا ۔ آپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب وہاں پہنچے تو مریض آپریشن تھیٹر کے سٹیچر پر لیٹا ہواتھا اورآپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹرایوب نے مریض کی مناسب نگہداشت اور آپریشن سے قبل مناسب فسٹ ایڈ نہ دینے پر آپریشن کرنے سے انکار کردیا ۔ جس پر نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انورنے انہیں برا بھلا کہتے ہوئے ان پر اسلحہ تان لیا اور ان سے مریض کا آپریشن کروایا ۔ آپریشن کے بعد جلاد صفت ڈاکٹر اور اس کے حواریوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کی جیب سے پیسے نکال ان کو ہسپتال سے بھگا دیا ۔ جس پر انہوں نے پتوکی پولیس کو اس اطلاع دی جس پر پولیس نے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انور کے خلا ف مقدمہ در ج کر کے کارروائی کاآغازکردیا ۔ پولیس نے ظالم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔ بتایاگیا ہے کہ ملک معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کو پتوکی میں واقع نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انور نے ایک مریض کے مثانہ کے آپریشن کیلئے اپنے ہسپتال بلوایا ۔ آپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب وہاں پہنچے تو مریض آپریشن تھیٹر کے سٹیچر پر لیٹا ہواتھا اورآپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹرایوب نے مریض کی مناسب نگہداشت اور آپریشن سے قبل مناسب فسٹ ایڈ نہ دینے پر آپریشن کرنے سے انکار کردیا ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے