کراچی رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، ایک جوان زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پاکستان رینجرز کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر پاکستان رینجرز اہلکار ٹائر پنکچر کی دکان پر گاڑی کے ایک ٹائر میں ہوا بھروارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے، جنہوں نے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے کھلے پاکر کریکر گاڑی کے اندر پھینکا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق کریکر سے زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں موجود رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوا۔ کریکر حملے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شرقی تنویر عالم اوڈو کے مطابق یہ کسی مسلح گروپ کی شرارت ہوسکتی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، ایک جوان زخمی
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات لے لیے گئے جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے بھی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے