کراچی میں کرونا کے 54000 مریض

کراچی میں کورونا وائرس کے 54 ہزار سے زائد کیسز اور 900 کے قریب اموات ہوچکیں ہیں۔ 26 فروری سے اب تک 26 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے جتنے مریض سامنے آرہے ہیں اور جتنی اموات ہورہی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں چار سے پانچ گنا تک بڑھ جائیگی۔ انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشن ڈزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے کورونا سے متعلق تحقیقی مقالے کے مطابق پانچ میں سے ایک فرد کو سانس کی دشواری اور خون میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے اور اس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کورونا کے کیسز کی شرح کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات سختی سے اپنانے ہونگے۔ ماہرین نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے چودہ دن کے مکمل لاک ڈاؤن پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے