کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افرادہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹائون نمبر 2 میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 27 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بلدیہ ٹائون میں ہی سجن گوٹھ کے قریب بجلی کے کھمبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے28 سالہ فیضان جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ نیوکراچی یارو گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان فیضان زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر40 سالہ عمیر زخمی ہوگیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے