کرونا، پنجاب میں صورتحال خراب، مزید 82 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

صوبہ پنجاب میں کرونا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 82 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 82 میں سے جاں بحق 41 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔اب تک پنجاب میں 1347 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ لاہور میں 512 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 64216 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز 10166 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 2538 افراد میں کرونا مثبت ہونے کی تشخیص ہوئی۔دوسری جانب ریکوری ریٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کچھ روز سے اتنے مریض صحتیاب نہیں ہوتے جتنی ایک دن میں اموات ہوجاتی ہیں جو پنجاب حکومت کیلئے تشویشناک صورتحال ہے۔لاہور کے بعد راولپنڈی ایسا شہر ہے جہاں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور 5413 کیسز میں سے 259 افراد جان کی بازی ہارچکے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے