کرونا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار

یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کرلیا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق یورپی حکام ان ممالک کی فہرست تیار کررہے ہیں جنہیں محفوظ قراردیا جاسکتا ہےاور جن کے شہریوں کو موسم گرما میں سیاحت کی اجازت دی جاسکتی ہے، اس بارے میں مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ فی الحال امریکا بھی ان ممالک میں شامل ہے جو غیر محفوظ تصور کیے گئے ہیں، یورپی حکام کا خیال ہےکہ امریکا کوروناوبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسودہ تبدیل نہ کیا گیا تو امریکا کے ساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا، تاہم امریکا کے لیے یہ انتہائی ذلت کا باعث ہوگا کہ اس کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مسعودہ کا اطلاق ہوا تو یہ صدرٹرمپ کی انتظامی صلاحیت پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے