کرکٹر حسن علی کی سوشل میڈیا پر ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سوپر اسٹار اور وکٹ لینے کے بعد جنریٹر سٹائل سے شہرت پانے والے کرکٹر حسن علی کی سوشل میڈیا پر ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ کرکٹرحسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حسن علی کو ڈھول کی تھاپ پر ٹھمکے لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں حسن علی ڈانس کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں بھی نظر آرہے ہیں۔ کرکٹر حسن علی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑی شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور حسن علی کے اس روپ کو دیکھ کر ان کے مداح خوش بھی ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے