کنٹرول لائن بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لائن آف کنٹرول کے قریب کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی، دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی گنوں کو خاموش کرادیا ، دوسری جانب پاک فوج نےایل او سی پربھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا۔ ڈ ی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا،بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پرتتہ پانی سیکٹرمیں مارگرایا گیا۔رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ9واں بھارتی ڈرون ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی سیکٹر کے سرحدی گاوں چتر،بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج نے ہفتہ کی رات اور اتوار کی الصبح سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا ایک طرف پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے جبکہ دوسری طرف بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے کشمیریوں نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے نہتے عوام پر فائرنگ اور گولہ باری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے