کورونا سے متاثرہ کرکٹرز کیلئے رمیز اور آفریدی کی نیک خواہشات

انگلینڈ جانے والے دس پاکستانی کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اُن کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مزید کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنا دھچکے سے کم نہیں، کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو ہوں۔ اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آگے کیا ہوگا؟ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی صحت کیلئے دُعا کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنا بہت خیال رکھیں۔ شاہد آفریدی نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی کہ وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔ فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ اُن کی دُعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے