کورونا قائرس سے متاثرہ وزیر ریلوے کی نئی تصاویر

کورونا سے متاثرہ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی نئی تصویر سامنے آگئی ہے۔ شیخ ریشد احمد کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق انکی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم ابھی علاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے وفاقی وزیرِ ریلوے کی ہسپتال سے ایک تصویر شئیر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ان کی شیخ ریشد احمد کے میڈیا کوآرڈینیٹر سے وزیرِ ریلوے کی صحت کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے شیخ رشید احمد کی یہ تصویر بھیجی ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ ریلوے کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشیدکے بھتیجے اور ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں، شیخ رشید کو اب انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا، ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، ڈاکٹروں نے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے