گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 کروڑ 48 لاکھ ڈالر گھٹ گئے۔ 5جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 92 کروڑ 1 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 301 ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں۔ 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتے پرمرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 26 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کم ہو کر 10 ارب 9 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 15 لاکھ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 60 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر کی سطح پر پہنچ گئے ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے