ہینڈ سینیٹائزر پینے سے 3 افراد جانبحق، 3 کی حالت نازک

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جب کہ 3 کی حالت نازک ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وبا کے خوف میں مبتلا افراد گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان افراد نے سینی ٹائزر کو کورونا کا علاج سمجھکر اسے پی لیا تھا۔ ان افراد میں میتھانول اور الکوحل کی زیادتی پائی گئی ہے۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے