10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا، پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔ منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ٹرکوں کے ذریعے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنائی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیزل اور تیل اسمگل کرنے کے لیے اسمگلرز کی جانب سے ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں، تیل اسمگل کرنے کے لیے ماربل لانے لے جانے والے ٹرک میں خفیہ ٹینک بناکر اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ تیل اسمگل کرنے کے لیے ٹرک کے فرش پر 6 سے 8 انچ کا ٹینک اور ڈرائیور کیبن کے عقب میں بھی چھوٹا ٹینک بنایا جاتا ہےاس طرز کے ٹرک سے 6 ہزار لیٹر تک تیل اسمگل کیا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے دو ٹرکوں میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے، پکڑے جانے والے ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے