2 بچیوں کو جلانے والا باپ گرفتار

کراچی کی پولیس نے لائنز ایریا کے علاقے میں 2 بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے ان کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے تفتیشی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شوکت کو صدر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو ملزم نے گھر میں گھس کر آگ لگائی تھی، آگ لگنے سے 7 سالہ ایمان اور نور فاطمہ جھلس گئی تھیں۔ تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا، خاتون کے انکار پر اس نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ زخمی بچیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ملزم شوکت نے 6 جون کو سابقہ بیوی کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے