ماہرین کی بچوں کی مسکراہٹ پر نئی تحقیق

ماہرین نے چھوٹے بچوں کی حرکات و سکنات پر نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق کئی نئے انکشافات کیے ہیں مثال کے طور آپ نے بھی گھروں میں غور کیا ہی ہوگا کہ جب بچے کی نقل اتار کر اسی کو دکھائی جائے تو وہ بہت ہنستا کھلکھلاتا ہے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں ماہرین کیاکہتےہیں:”بچہ اپنی نقل اتارنے والوں کو اپنا دوست سمجھتے ہیں ان کو دیر تک دیکھتے رہتے ہیں اور مسکراتے بھی ہیں جبکہ اگر بڑے بچوں کو غصہ میں دیکھیں یا منہ بنا کر دیکھیں تو بچوں کو یہ اچھا نہیں لگتا”۔پبلک لائبریری آف سائنس کی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نےبتایاکہ:” نومولود بچوں یا ۶ ماہ کے بچوں کی نقل اتارنے سے ان کا دماغ بھی خوش ہوتا ہے اور بچے آپ کو اپنا سمجھنے لگتے ہیں کیونکہ بچوں کی نفسیات ہے کہ اپنا پن دکھائیں گے تو وہ آپ سے جڑتے جائیں گے۔ “

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے