پاکستان، 3359 نئے کرونا کیسز، 61 مزید اموات

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 61افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4983 ہوگئی ، 3359 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار 848 تک جا پہنچی ۔جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 اموات ہوئیں اور اس طرح کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3359 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں مجموعی اموات 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 1637 اور پنجاب میں 1955 اموات ہوچکیں ، خیبر پختونخوا میں 1054 اور اسلام آباد میں 142 اموات ہوگئیں ،بلوچستان 124 اور گلگت بلتستان 31 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 311 ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے ،آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر آج سے فعال کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ریکارڈ 40 دنوں میں مکمل کیا گیا، ہسپتال میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلیے 1568 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں