روس نے 5 دن میں کورونا وائرس کو ختم کرنے والی دوا متعارف کروا دی

روس نے 5 دن میں کورونا وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی وائرل دوا متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوائی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام ” کورونا ویر” ہے جس کہ 5 دن میں کورونا کے مریضوں کا علاج کر دیتی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوائی کے استعمال کے حوالے سے مقامی محکمہ صحت کی جانب سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔بات کرتے ہوئے آر فارما میڈیکل کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ “کورونا ویر” روس اور دنیا بھر میں وہ پہلی دوا ہے جو سارس اور کورونا وائرس کا علاج کرنے کے بعد اس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دوا کی تیاری کے بعد اس کا مئی میں کلینکل ٹرائل جاری کیا گیا تھا جس کے بعد کورونا کے 110 مریضوں پر اس کو استعمال کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ جن افراد پر اس کا استعمال کیا گیا تھا، اس میں سے 55 فیصد افراد نے ایک ہفتے کے دوران صحت یاب ہونا شروع کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ باقی مریضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بھی 14 دنوں میں صحت یابی دکھانا شروع کر دی تھی۔