اداکارسوشانت سنگھ راجپوت 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے رپورٹ جاری

ممبئی (رپورٹ سنٹر)بالی وڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھراجپوت کی موت کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نےانکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔