مسلسل گیمز کھیلنے کا اثر، نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج

حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا، نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیں بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔ملکی میڈیا رپرٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہےکہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا۔نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔