اداکار ندیم بیگ آج 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں

پاکستان کے محبوب ترین اداکار اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پروڈیوسر، گلوکار اور اداکار ندیم بیگ آج 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ دلکش انداز اور باوقار شخصیت ندیم بیگ فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں۔ ان کا سحر انگیزدور فلم ’چکوری‘سے شروع ہوا اور پھر ان کی زندگی کامیابی کی طرف چل پڑی۔ ندیم بیگ نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی نے کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں میں ’آئنہ، اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، سہرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی، پلے بوائے شامل ہیں۔ ندیم بیگ آج بھی فن کے اُفق پر ایک ستارے کی طرح جگمگا رہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے