پی سی بی نے ٹی ٹونٹی کپ موخر ہونے کے بعد حکمت عملی بنانا شروع کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے بعد حکمت عملی بنانا شروع کر دی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایاکہ کہ کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پاکستان ٹیم کے پاس اب خاصا وقت ہو گا، حالات کی بہتری کا انتظار ہے۔وسیم خان نےکہا کہ ہماری طرح دوسرے ممالک بھی پاکستان آنے سے قبل یہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہوا ہے۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ جنوبی افریقہ بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پر بات ہو رہی وہاں بھی حالات بہتر نہیں ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے