ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16 کروڑ 72 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مئی 2020 کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار تھیجو جون 2020 میں بڑھ کر 16کروڑ 72 لاکھ 70 ہزارسے زائد ہوگئی۔ تاہم تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مئی 2020 میں 8 کروڑ 11لاکھ 40 ہزار تھی جس میں جون 2020 میں 12 لاکھ 60 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت Gسے 4 3جی لائٹ پر منتقل ہورہی ہے جس میں جاز 2 کروڑ 98 لاکھ صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جون 2020 میں 5 لاکھ 73 ہزار 641 نئے صارفین کا اضافہ ہوا، جبکہ زونگ 2 کروڑ 40 لاکھ 4 ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کے نیٹ ورک میں گزشتہ ماہ 2 لاکھ 49 ہزار 227 نئے صارفین شامل ہوئے۔ ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41 ہزار 983 نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16 کروڑ 72 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2020 کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ 60ہزار تھی جو جون 2020 میں بڑھ کر 16 کروڑ 72 لاکھ 70 ہزارسے زائد ہوگئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے