کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کو عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا یاد آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کو عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا یاد آگئی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مانی نے ماضی کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ کسی مغربی ملک میں موجود زندگی سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان شیخ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ حرا اور چھوٹا بیٹا موجود ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں مانی نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا۔‘ ایک پوسٹ میں سلمان شیخ نے اپنی سیلفی شیئر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے سیلفی کو ایک فن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’سیلفی لینا بھی ایک فن ہے جوکہ مجھے بالکل نہیں آتا۔‘

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے