سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آج پھر سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونا ایک لاکھ 18ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ ایک ہزار 766 روپے کا ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 7600 روپے کا اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمتیں 9 سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔ گزشتہ روز بتایا گیا کہ خالص سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث جمعرات کو سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں جس سے فی تولہ قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹ وٹ گئے ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے 1882 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور فی سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ س کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی 24 قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 117300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 100566 روپے ہوگئی ہے۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں نے کہاکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ 24قیراط چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1350 روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 15 روپے 70 پیسے بڑھ کر 1157 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ ماہر معیشت سمیع اللہ طارق کے مطابق درآمدات بڑھنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور مبادلہ پالیسی بدلنے کے بعد مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزارت اور خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کوفوری حرکت میں آنا چاہیے تاکہ روپے کی قدر میں کمی کو کنٹرول کیا جاسکے ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے