ایمانداری اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں

معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایمانداری اور محنت سے کام کرنے والے فنکار ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کرتے ہیں ،اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ،کسی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی سُکھی نہیں رہ سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہری ملی اور پھر بڑی سکرین میرا مقدر بنی اور وہاں سےمیں بالی ووڈ تک پہنچ گئی ۔میرا یقین ہے کہ کوئی اداکار ایمانداری اور محنت سے کام کرے تو وہ ناکام نہیں ہو سکتا اور میں اس کی مثال ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے کامیابی کی سیڑھیوں پر قدم رکھا ہے اور میری منزل ابھی دورہے جس کے لئے ہر وقت سوچ بچار کرتی ہوں ۔ میں دوسروں کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور ان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے