رحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی رحمان ملک کےخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی، سنتھیا اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست کی سماعت میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےوکیل کو وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پردلائل دینے کی ہدایت کردی۔ درخواست کی سماعت کے دوران وکیل رحمان ملک نے عدالت کو بتایا کہ سنتھیارچی کی ملک بدری کا کیس اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر التواء ہے، وکیل سنتھیارچی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کی جانب سےجان بوجھ کر کیس التواء میں رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر 5 اگست کو فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے