پابندی کے باوجود کھلنے والا شادی ہال سیل

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر پابندی کے باوجود شادی ہال کھولنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شہر میں خانیوال روڈ پر واقع ایک شادی ہال کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ پابندی کے باوجود شادی ہال کھولنے پر اس کے مالک پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شادی ہال میں رات گئے تک فنکشن جاری تھا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے