11 دنوں میں کرونا نے ماں سے 2 بچے چھین لئے

فلوریڈا کی رہائشی مونیٹے ہکس نے اس وبا کے دوران اس خوف کا سامنا کیا ہے جس کا تصور کرنا بھی کسی ماں کیلئے ناممکن ہے۔ مونیٹے ہکس نے اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک نہیں بلکہ صرف 11دنوں میں اپنے 2 بچوں کو کھودیا۔ جون کی ایک صبح ان کے 20 سالہ بیٹے بائرون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ مونیٹے نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ معاملہ اس قدر سنگین صورت اختیار کرے گا۔میں وہیں موجود تھی اور مجھے کوڈ بلیو سنائی دے رہا تھا۔۔۔لیکن صرف پانچ سیکنڈ بعد وہ باہر آئے اور مجھے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ اس کے صرف کچھ ہی گھنٹوں میں ان کے بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے کے چند ہی دن بعد بائرون کی 22سالہ بہن مئےچائلا نے سردرد اور بخار کی شکایت کی۔ وہ کئی دن تک اس مرض کا مقابلہ کرتی رہی مگر اپنے بھائی کے موت کے گیارہوں دن اس کا بھی انتقال ہو گیا