قیمت سے کم پیٹرول دینے پر 335 پیٹرول پمپ سیل

محکمۂ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران قیمت سے کم پیٹرول دینے پر 335 پیٹرول پمپ سیل کر دیئے۔ ترجمان محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق خصوصی مہم کے تحت رواں ماہ میں 1 ہزار 632 پیٹرول پمپس چیک کیے گئے، جبکہ ناپ میں کمی ثابت ہونے پر مختلف شہروں میں 335 پیٹرول پمپس سیل کیے گئے۔ اس مہم کے دوران مختلف پیٹرول پمپس کو 37 لاکھ 87 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا، ریجن اے میں 23 اور ریجن بی میں 72 پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔ گوجرانولہ میں 84، فیصل آباد میں 46 ، سرگودھا میں 7، ساہیوال میں 24، ملتان میں 57، بہاول پور میں 3، راول پنڈی میں ایک پمپ کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے