مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹ پر 258 رنز بنالئے

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹ پر 258 رنز بنالئے۔ اولی پوپ 91 اور جوز بٹلر 56 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ۔ ایک سے برابر ہے۔ سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے کرتی گئیں۔ سبلی صفر، جو روٹ 17 اور بین اسٹوکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ روری برنز نے 57 رنز بنائے۔ 122 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد اولی پوپ اور جوز بٹلر نے جم کر کھیلا 136 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے چار وکٹ پر 258 رنز بنائے تھے۔ اولی پوپ 91 اور بٹلر 56 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے