سیلفی کا جنون،دو نوجوان لڑکیاں ندی میں جا گریں

ریاست اترپردیش کے ضلع چھنڈ واڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 لڑکیاں پکنک منانے کے لیے ندی پہنچی تھیں۔ دو لڑکیاں ندی کے قریب سیلفی لینے لگیں تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور سیدھے ندی کے اندر جاگریں۔ سہیلیوں کو ندی میں گرتا دیکھ کر دیگر لڑکیاں خوفزدہ ہوگئیں کیونکہ ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور لڑکیاں وہاں کھڑی سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔ پولیس انتظامیہ کی مدد سے لڑکیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، طویل جدوجہد کے بعد دونوں کو ندی سے باحفاظت نکال لیا گیا

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے