کراچی تھانہ گلبہار میں دستی بم حملہ کی کوشش ناکام

کراچی تھانہ گلبہار میں دستی بم حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ گ بہار میں کریکر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔کریکر حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا جن کی تعداد 4 بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور رینجرز کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپول اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ موقع پر موجود کیمرے بھی ناکارہ تھے جس کی وجہ سے ملزمان کی شناخت نہیں کی جا سکتی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی تاہم کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے سبب پہلے ہی الرٹ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب کراچی کی سڑکوں پر ہائی الرٹ سیکیورٹی کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد کلفٹن سمیت شہر کے دیگر سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ خفیہ رپورٹس میں کراچی کے ریڈ زون، خاص طور پر مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے، مختلف قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے