امریکہ میں کورونا کے باعث مسلسل چوتھے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

امریکہ میں کورونا کے باعث مسلسل چوتھے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں رپورٹ ہونے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار سے بھی زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد گھٹنے کا نام نہیں لے رہی اور مسلسل 60 ہزار کی حدیں پار کر رہی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے امریکہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کا یہ عالم ہے کہ 50 ہزار سے زائد مریض روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل چار روز سے 1 ہزار سے اوپر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 68 ہزار 800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 40 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں ہونے والی 1 ہزار سے زائد اموات کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 352 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے ریکارڈ پھیلاؤ کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے اسکولوں میں واپس جانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔