سیکورٹی فورسز کے قافلے پردہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پرامن کے دشمنوں کی فائرنگ سے ایک اہلکا ر شہید اورتین زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی (ایس پی آر)کے مطابق ہفتہ کو ضلع کیچ کے علاقے تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقعہ پدرککے علاقے میں امن کے دشمنوں نے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے