چین کے انجینئرز اور عملہ میں کرونا کی تصدیق، ہسپتال منتقل

چین کے 10 انجینئرز اور عملے کے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز بہاولپور میں حاصل پور روڈ سے 45 کلومیٹر دور خیرپور تمے والی کے قریب توانائی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے جہاں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور انہیں شہر لے کر آیا گیا،ان تمام افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت سیکیورٹیمیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔جھانگی والی روڈ بی وی ایچ 2 میں کورونا وائرس کے علاج کے فوکل پرسن ڈاکٹر حامد نے کہا کہ چینی شہریوں کو یہاں لایا گیا اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور عملہ ان کی نگرانی کر رہا ہے، چینی مریضوں کے آنے سے قبل عملہ بہت اطمینان سے تھا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے گزشتہ تین ماہ میں تمام مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال میں اس وقت کورونا کا کوئی بھی مصدقہ مریض نہیں تھا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے