پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈی سی ہائوس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیو

پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈی سی ہائوس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملے پر مسلم لیگ ن رہنما ارباب خضر حیات کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا ہے۔ارباب خضر حیات کا چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ گل پانڑہ میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی، گل پانڑہ سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے۔ارباب خضر حیات نے اپنے خط میں کہا کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا،اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی، گل پانڑہ نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک وڈیو بنائی تھی۔خط کے متن کے مطابق گل پانڑہ نے ذاتی اکائونٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی، سوشل میڈیا پر گل پانٹرہ کی ٹک ٹاک وڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ گل پانڑا نیگزشتہ دنوں سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کی سرکاری عمارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے