بلوچستان ،چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے صرف 28 مریض

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ،صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 28 مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 11578 مریضوں میں سے 9901 صحت مند ہوگئے ،اب صوبے میں کورونا میں مبتلا صرف پندرہ سو مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو 494 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تاہم صوبے کے7اضلاع سے28 افراد میں کورونا کی تشخیصہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11578 ہوگئی،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ دومریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے فراد کی مجموعی تعداد 9901 ہوگئی ہے جبکہ 1541 مریض زیر علاج ہیں اور 439 کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔جبکہ صوبے میں کورونا انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 136 ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے