لاہور، وکلا اور کاروباری شخصیات کے فیس بک اکاونٹ ہیک

لاہور میں ایک ڈیجیٹل نوسربازوں کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو بالخصوص وکلاء اور کاروباری شخصیات اور افراد کے فیس بک اکائونٹ کو ہیک کر کے ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں سے ادھار رقم مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں، مذکورہ گروہ کی فراڈ کے ذریعے رقم کا ٹارگٹ 25 ہزار روپےفی کس ہے اور ملزمان فیس بک اکائونٹ کے فرینڈز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ 25 ہزار روپے کی ادھار رقم بینکنگ ٹرانزکشن کے ذریعے ارسال کریں، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیس بک میسج کے ذریعے اب تککئی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے جبکہ گروہ کے شکنجے میں بلدیاتی نمائندے بھی آ چکے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے