ایک ہفتہ میں 17 اشیائے ضروریات کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتہ میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسے سےبڑھ کر 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہو گئی، جبکہ تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد آلو کی قیمت 62.27 روپے سے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ میں دہی فی کلو قیمت 2 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دودھ، چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا اور کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، جبکہ دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے