کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، شہرِ قائد کو گہرے بادلوں نے پہلے ہی سے اپنے نرغے میں لیا ہوا ہے۔ کراچی میں بارش سے قبل حبس کی کیفیت تھی تاہم جہاں جہاں بارش ہوتی گئی وہاں موسم خوش گوار ہوتا چلا گیا۔ کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں آج اور کل بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے پہلے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے